Poetry Collection 0n Money
یوں تو میرے خلوص کی قیمت کم نہ تھی
لیکن کچھ کم شناس لوگ دولت پہ مر گئے
سو گئے بچے غریب کے جلدی سے یہ سن کر
فرشتے آتے ہیں خوابوں میں روٹیاں لے کر
جلدی سیکھ لیتا ہوں زندگی کا سبق
غریب کا بچہ ہوں ضد نہیں کرتا
اپنی غربت کی کہانی ہم سنائیں کس طرح
رات پھر بچہ ہمارا روتے روتے سو گیا
دولت تو وراثت میں مل سکتی ہے
لیکن پہچان اپنے دم پر بنانی پڑتی ہے
Dolat Poetry In Urdu
بنا کر تاج محل اک دولت مند عاشق نے
ہم غریبوں کی محبت کا مزاق بنا ڈالا
دوست کی یاد دل سے بھولائی نہیں جاتی
یہ دل کی دولت روز لٹائی نہیں جاتی
کبھی یہ مت کہنا کہ آپ کو ہم بھول گئے
یہ رشتوں کی دنیا روز بسائی نہیں جاتی
کم لباس تن پر عجیب لگتی ہے
امیر باپ کی بیٹی غریب لگتی ہے
اڑا دیتی ہے نیند کچھ ذمہ داریاں گھر کی
رات میں جاگنے والا ہر انسان عاشق نہیں ہوتا
Paisa Poetry On Urdu
دن بھر تڑپتی دھوپ میں کرتا رہا وہ مزدوری
جب اجرت ملی تو رو پڑے باتھ کے چھالے
جب ہم غریب تھے بڑے سکون سے سو پاتے تھے
اب امیر ہیں تو رات فکر میں کٹ جاتی ہے
ٹوٹ جاتا ہے غریبی میں وہ رشتہ جو خاص ہوتا ہے
ہزاروں یار بنتے ہیں جب پیسہ پاس ہوتا ہے
تلاش رزق میں یہ شام اس طرح گزر گئی
کوئی ہے اپنا منتظر خیال ہی نہیں رہا
Urdu Poetry Paisa
میری غربت نے اڑایا ہے میرے فن کا مذاق
تیری دولت نے تیرے عیب چھپا رکھے ہیں
غلطی ان کی نہیں قصوروار میری غریبی تھی
ہم اپنی اوقات بھول کر بڑے لوگوں سے دل لگا بیٹھے
میں نے دیکھا ہے اس دنیا میں ایک ایسا فقیر بھی
جس کے پاس نہیں تھا پیسے کے سوا اور کچھ
شاعری لکھ رہا تھا غربت پر
قلم ہی فروخت کرنا پڑ گیا مجھے.
Paisa Urdu Poetry
جس کے انگن میں امیری کا شجر لگتا ہے
ان کا ہر عیب زمانے کو ہنر لگتا ہے
جن کے پاس صرف سکٌے تھے وہ مزے سے بھیگتے رہے بارش میں
جن کے پاس نوٹ تھے وہ چھت کی تلاش میں رہ گئے
میری جیب میں ذرا سا چھید کیا ہو گیا
سکوں سے زیادہ رشتے سرک گئے
جو موت سے نہیں ڈرتا تھا بچوں سے ڈر گیا
ایک رات خالی ہاتھ جب مزدور گھر گیا



Post A Comment:
0 comments so far,add yours