Birthday Poetry Collection In Urdu

Birthday Shayari In Urdu

سورج کی كرن تیزی دے آپ کو
  کھلتے ہوئے پھول خوشبو دے آپ کو
ہم جو دیں گے وہ بھی کم ہو جائے گا
   دینے والا زندگی کی ہر خوشی دے آپ کو
        سالگرہ مبارک

سالگرہ مبارک Poetry In Urdu

دعا ہے كہ زندگی کی ہر کامیابی پہ آپکا نام ہو
آپکے ہر قدم پر دنیا کا سلام ہو
ہمت سے مشکلوں کا سامنہ کرنا
تاکہ وقت بھی آپکا غلام ہو
🎉🎉سالگرہ🎈مبارک🎉🎉

تمہاری سالگرہ پر دعا ہے یہ میری
کہ ایسا روز مبارک بار بار آئے
تمہاری ہنستی ہوئی زندگی کی راہوں میں
ہزاروں پھول لٹاتی ہوئی بہار آئے

Birthday Wishes Poetry In Urdu

 پھولوں نے امرت کا جام بھیجا ہے
سورج نے گگن سے سلام بھیجا ہے
مبارک ہو سالگرہ کا دن
 تہہ دل سے ہم نے یہ پیغام بھیجا ہے

سب سے پیارا لگتا ہے مجھے یہ خاص دن
جسے گزارنا نہیں چاہتی میں آپ کے بن

ہر سال ہی آتا ہے یہ اک خوشگوار دن
دعا ہے یہ ہم سب کی کہ آتا رہے سدا

Salgirah Poetry

خوشیاں ہزار تم کو ملے سالگرہ پر
دیتے ہیں ہم دعا تمہیں عمر دراز کی

اک اور اینٹ گر گئی دیوارِ حیات سے۔
نادان کہہ رہے ہیں۔ جنم دن مبارک

 شاعر کو شاعری مبارک، چاند کو چاندنی مبارک
ہماری طرف سے آپ کو سالگرہ مبارک

Salgirah Poetry In Urdu

رفعتیں اور بلند بھی تجھ پہ ناز کرے
تیری یہ عمر خدا اور بھی دراز کرے

حسیں چہرے کی تابندگی مبارک ہو
تجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو

تمہاری سالگرہ کے دن یہ دعا ہے ہماری
جتنے ہیں چاند تارے اتنی ہو عمر تمہاری
Share To:

Post A Comment:

0 comments so far,add yours