Love Poetry In Urdu

جو میں سچ کہوں تو برا لگے جو دلیل دوں تو ذلیل ہوں
یہ سماج جہالت کی ذد میں ہے یہاں بات کرنا حرام ہے

تجھے خبر ہے تجھے سوچنے کی خاطر ہم
بہت سے کام مقدر پہ ٹال رکھتے ہیں

میں جو دِلکش ہوں فقط حُسن نظر ہے تیرا
تیری تنقید ابھی اور بھی نِکھارے گی مجھے

جب بھی رہی شکایت ہی رہی دنیا کو
کبھی کچھ کہنے پہ کبھی چپ رہنے پہ

اتنا رویا ہوں کہ !!!!!! آنکھیں بھی گنوا بیٹھا ہوں 
تُو بتا یار_____ کہاں تک  !!!! تری ضد پہنچی ہے 

Dil Ka Mosam

Urdu Love Poetry

Love Poetry Urdu

ہوتی ھے لاکھ غم کی دوا نیند بھی مگر
ہوتے ہیں ایسے غم بھی جو، سونے نہیں دیتے
آ پھر سے کریں وہیں سے شروع زندگی
جہاں سب کچھ نیا تھا اور ہم دونوں اجنبی۔۔۔۔

Love Poems Muhabbat Dekh Leti Hai

Urdu Love Poetry

Sad Love poetry

اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
اب تو اس کی آنکھوں کے مےکدے میسر ہیں
پھر سکون ڈھونڈوگے ساغروں میں جاموں میں
دوستی کا دعوی کیا عاشقی سے کیا مطلب
میں ترے فقیروں میں میں ترے غلاموں میں

پانی آنکھ میں بھر کے لایا جا سکتا ہے
اب بھی جلتا شہر بچایا جا سکتا ہے


ایک محبت اور بھی ناکام محبت
لیکن اس سے کام چلایا جا سکتا ہے

Phone Par Najane Kiyon

Love Shayari Urdu Main

Romantic Love Poetry

کبھی یوں بھی آ میری آنکھ میں کہ میری نظر کو خبر نہ ہو
مجھے ایک رات نواز دے مگر اس کے بعد سحر نہ ہو

وہ بڑا رحیم و کریم ہیے مجھے یہ صفت بھی عطا کرے
تجھے بھولنے کی دعا کروں تو میری دعا میں اثر نہ ہو

وہ اگر ہم خیال ہو جائیں 
ختم سارے ملال ہو جائیں 

وہ ہوں آمادۂ جواب اگر 
ہم سراپا سوال ہوجائیں 

شہر والوں کا ہے خدا حافظ 
چور جب کوتوال ہو جائیں

Judai Love Poetry In Urdu

ہے جدائی خدا کی اک نعمت 
قربتیں جب وبال ہو جائیں 

ہو اگر آپ کی نگاہ کرم 
بے ہنر با کمال ہو جائیں

Urdu Poetry Tum Kaisi Batain Karte Ho

Love Poetry In urdu

یہ جو ہم کہتے ہیں ہم سچے ہیں ہم جھوٹے ہیں
سچ تو یہ ہے کہ سبھی وقول و قسم جھوٹے ہیں

خود کو اس واسطے دستار کے قابل سمجھا
ہم بھی جھوٹے ہیں مگر اوروں سے کم جھوٹے ہیں

ہوتا نہ خوفِ خُدا گر تو کرتا مَیں پھر سے زیارت تِری
تڑپنا مِثْلِ پـروازِ رُوح دِل کا ابــ دیکھا نہیں جاتا


تمھارے گاؤں کی پچھلی طرف پہاڑی ہے؟
وہیں پہ دیکھا تھا اک روز خواب میں تم کو

Ishq Love Poetry In Urdu

حدود عشق کی جانچ کے پیمانے نہیں ہوتے
وہ جو مخلص ہوں ہر ایک کے دیوانے نہیں ہوتے۔۔
Urdu Love Poetry

نگاہ پڑتی ہے ان پر تمام محفل کی 
وہ آنکھ اٹھا کے نہیں دیکھتے کسی کی طرف 

قبول کیجیئے للہ تحفۂ دل کو 
نظر نہ کیجیئے اس کی شکستگی کی طرف 

یہی نظر ہے جو اب قاتل زمانہ ہوئی 
یہی نظر ہے کہ اٹھتی نہ تھی کسی کی طرف 
Urdu Love Poetry

اے ضبط دیکھ عشق کی ان کو خبر نہ ہو
دل میں ہزار درد اٹھے آنکھ تر نہ ہو

Love Poetry Janta Hun Main Tum Ko

جانتا ہوں میں تم کو 
        ذوق شاعری بھی ہے 
شخصیت سجانے میں 
         اک یہ ماہری بھی ہے 
پھر بھی حرف چنتے ہو
        صرف لفظ سنتے ہو
اس کے درمیان کیا ہے 
      تم نہ جان پاؤ گے 
شہر کے دکانداروں 
     کاروبار الفت میں 
سود کیا، زیاں کیا ہے 
    تم نہ جان پاؤ گے 

Urdu Love Shayari

چلو پھر شرط لگ جائے
میں ثابت آج کر دونگی
کہ تم نے دل لگی کی ہے
محبت نام کی کی ہے۔۔۔
Love Poetry In Urdu

یہ قربتوں میں عجب فاصلے پڑے کہ ہمیں 
ھے آشنا کی طلب آشنا کے ھوتے ہوئے

کسی کا دیکھ کے دھیمے سے مسکرا دینا
کسی کے واسطے کل کائنات ہوتی ہے

Love Poetry Urdu

❤کبھی وہ وقت بھی آئے گا تم بھی جانو گے
تمہاری دید کسی کی حیات ہوتی ہے

تو جب جہاں بھی میسر ہو بس اسی پل میں
زمانے بھر کے دکھوں سے نجات ہوتی ہے

انکا ہنس کر نظر جھکا لینا
 ساری شرطیں قبول ہوں  جیسے

 کتنی دلکش ہے ان کی خاموشی
 ساری باتیں فضول ہوں جیس

Urdu Love Shayari
 کاش کہ نہ ہوتا دل لگی کا منظر یہاں ۔
نہ دل لگتانہ دل کو درد ملتے یہاں ۔۔۔

Sad Love Poetry In Urdu

کبھی کبھی میری خاموشی کو بھی سمجھ کیا کر 
ہر بار الفاظ نہیں ملتے درد بیان کرنے کو صاحب

الفاظ تو بہت ہیں میری محبت بیاں کرنے کے لیے 
وہ میری خاموشی نہیں سمجھا میرے الفاظ کہاں سمجھے گا
Love Urdu Shayari

میرے دل کی راکھ قورید مت 
اسے مسکرا کے ہوا نا دے

خفا ہونا۔۔۔۔۔
 منا لینا۔۔۔۔
یہ صدیوں سے روایت ہے ۔۔۔
محبت کی علامت ہے۔۔۔۔
 گلے شکوے کرو مجھ سے۔۔۔۔
 تمہیں اس کی اجازت ہے۔۔۔۔
مگر یہ یاد رکھنا تم۔۔۔۔۔
 کبھی ایسا بھی ہوتا ہے۔۔۔
 ہوائیں رخ بدلتی ہیں۔۔۔۔
 خزائیں لوٹ آتی ہیں ۔۔۔
خطائیں ہو ہی جاتی ہیں۔۔۔۔
 خطا ہونا بھی ممکن ہے۔۔۔۔
خفا ہونا بھی ممکن ہے۔۔۔
 مگر یوں ہاتھ سے دامن۔۔۔۔
کبھی چھوٹا نہیں کرتے۔۔۔
 ہمیشہ یاد رکھنا کے۔۔۔
 تعلق ٹوٹ جانے سے۔۔۔۔
 کبھی ٹوٹا نہیں کرتے۔۔۔۔۔

Love poetry in Urdu
Urdu Love Poetry
Share To:

Post A Comment:

0 comments so far,add yours